سماہی و میرپور جانے والی مسافر وین کھائی میں گرگئی ،ْچودہ افراد جاں بحق ،ْ چار زخمی

مظفر آباد: سماہی و میرپور جانے والی مسافر وین کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میر پور آزاد کشمیر میں مسافر گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں 18 افراد سوار تھے۔بدقسمت گاڑی سماہنی سے میرپور کی جانب روانہ تھی تاہم بدقسمتی سے پیر گلی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی۔ واقعے میں 14 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر میرپور منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.