فواد چوہدری کے پاس میرے خلاف ثبوت ہیں توانہیں آگے لے کر جائیں ،ْ ریحام خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے پاس میرے خلاف ثبوت ہیں توانہیں آگے لے کر جائیں لیکن وہ نہیں لے کر جائیں گے۔۔ٹوئٹر پر ریحام خان نے فواد چوہدری کوقانونی کارروائی کی دھمکی دی اور کہا کہ اگر فواد چوہدری کے پاس ان خلاف ثبوت ہیں تو انہیں آگے لے کر جائیں لیکن وہ نہیں لے کر جائیں گے۔ ریحام خان نے کہا کہ وہ فواد چوہدری کو بے بنیاد الزامات پر ضرور عدالت میں لے کرجائیں گی۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.