عام انتخابات 25جولائی کو ہی ہونگے ،ْ نگران وزیر اعظم ، سوات کے لوگوں کی قربانیوں سے آگاہ ہوں ،ْ اپنے اختیارات کے مطابق مسائل حل کر نے کی کوشش کرونگا ،ْ ناصر الملک

سوات: نگران وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے ایک بارپھر واضح کیا ہے کہ عام انتخابات 25جولائی کو ہی ہونگے ،ْ سوات کے لوگوں کی قربانیوں سے آگاہ ہوں ،ْ اپنے اختیارات کے مطابق مسائل حل کر نے کی کوشش کرونگا ۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے آبائی شہر پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر املک نے کہا کہ میں صرف دو ماہ کیلئے آیا ہوں ۔انہوں نے وا ضح کیا کہ انتخابات 25جولائی کو ہی ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ سوات کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں ان کی قربانیوں سے آگاہ ہوں انہوں نے کہاکہ آئین کے مطابق اقدامات کئے جائینگے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اپنے اختیارات کے مطابق مسائل حل کر نے کی کوشش کرونگا ۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.