کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے انکار

ٹورنٹو(سی پی پی)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نیفٹا معاہدے کے بارے میں امریکی شرطوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کا پروگرام منسوخ کر دیا۔ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ انھوں نے تجویز پیش کی تھی کہ اپنے دورہ واشنگٹن میں نیفٹا تجارتی معاہدے کے بارے میں مذاکرات مکمل کریں گے مگر امریکی نائب صدر مائیک پینس نے ٹیلیفون کے ذریعے ان سے کہا کہ صدر ٹرمپ سے اسی صورت میںملاقات ہو سکتی ہے کہ اس معاہدے میں5 سالہ نئی شق کا اضافہ

کر دیا جائے۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے کہا گیا ہے کہ امریکہ ایک منصفانہ سمجھوتے کا حصول چاہتا ہے۔۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے، جو نیفٹا تجارتی معاہدے میں امریکی منظور نظر شق بڑھائے جانے کی مخالفت کرتے رہے ہیں، امریکی صدر سے اپنے ملاقات کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ،میکسیکو اور کینیڈا کے درمیان نیفٹا معاہدے کا نفاذ 1994میں عمل میں آیا ہے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.