’’عدالت پیش نہیں ہوسکتا‘‘حمزہ شہباز کے جواب پر چیف جسٹس کا فوری ایکشن،مقدمہ درج کرنے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عائشہ احد پر تشدد کے الزام میں حمزہ شہبازاور دیگر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے حمزہ شہباز کی طلبی پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ ان کا کہناتھا کہ حمزہ شہبازبیرون ملک ہیں،3 سے 4 روزمیں پاکستان آجائیں گے۔اس موقع پرچیف جسٹس نے عائشہ احد پرتشددسے متعلق عدالتی فیصلے پرعملدرآمد نہ کرنے پراظہاربرہمی کیا اوراستفسار کیا کہ سیشن کورٹ نے

مقدمہ درج کرنے کاحکم دیاتھا،عملدرآمدکیوں نہیں ہوا؟عدالت نے درخواست میں نامزدملزمان کیخلاف آج ہی مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیا،واضح رہے کہ درخواست میں حمزہ شہباز ،علی عمران یوسف ،رانا مقبول ،عتیق ڈوگر ،ذوالفقار چیمہ ودیگرکوفریق بنایاگیاہے،عدالت نے کہا ہے کہ آگاہ کیاجائے آج تک مقدمہ درج نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں کون کون شامل ہیں۔جس کے بعدعدالت نے عائشہ احدکیخلاف کارروائی کاریکارڈ بھی6 جون تک پیش کرنے کاحکم دے دیا۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.