اس ملک میں الیکشن لڑنا ہی نہیں چاہیے، الیکشن کے بعد 19 ماہ کی وزارت، دو سال کی جیل اور زندگی بھر کی ذلت ہے،اہم سیاسی شخصیت نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا

کراچی (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں الیکشن لڑنا ہی نہیں چاہیے، الیکشن کے بعد 19 ماہ کی وزارت، دو سال کی جیل اور زندگی بھر کی ذلت ہے،نواز شریف کو کچھ نہیں ہوگا ان کے کیس میں سمجھوتہ ہو جائے گا۔ جمعہ کو احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگومیں ڈاکٹر عاصم حسین نے انتخابی سیاست سے مایوس ہو کر کہا کہ اس ملک میں الیکشن لڑنا ہی نہیں چاہیےآئندہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لونگا، الیکشن
کے بعد 19 ماہ کی وزارت، دو سال کی جیل اور زندگی بھر کی ذلت ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہوتے دیکھ رہا ہوں، نواز شریف کو کچھ نہیں ہوگا ان کے کیس میں سمجھوتہ ہو جائے گا

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.