سی پیک کی توقعات سے زیادہ تیزی سے تعمیر ، چینی ماہرین بھی حیران رہ گئے،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا مستقبل کیا ہوگا؟پیش گوئی کردی

بیجنگ ( این این آئی) سی پیک کی توقعات سے زیادہ تیزی سے تعمیر ، چینی ماہرین بھی حیران رہ گئے،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا مستقبل کیا ہوگا؟پیش گوئی کردی، تفصیلات کے مطابق چینی ماہرین نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری توقعات سے زیادہ تیزی سے تعمیر ہوئی ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے مستقبل کا دارومدار پاکستان میں سیاسی استحکام پر ہے ۔چین کی رینمن یونیورسٹی میں چونگ یانگ انسٹی ٹیوٹ فار فنانشل سٹڈیز کےایک سینئرمحقق ژو رونگ نے گلوبل ٹائمز کو ایک انٹرویو میں کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے بنیادی ڈھانچے اور کاروباری سرگرمیوں

کو فروغ حاصل ہوگا۔پاکستان میں موٹرویز کے علاوہ بجلی گھروں جیسے دوسرے منصوبوں کے ثمرات عوام کو منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر وانگ ایوی نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ مسائل کے باوجود علاقائی ترقی اوراستحکام کی ایک مثال ہے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.