فوڈ اتھارٹی نے چھاپے کے دوران کئی ٹن نمک ضائع کردیاگیا، تین فیکٹریاں سیل،نمک میں کس خطرناک ترین چیز کے ذرات پائے گئے ؟ حیرت انگیزانکشافات

پشاور(این این آئی) فوڈ اتھارٹی نے چھاپے کے دوران کئی ٹن نمک ضائع کردیاگیا، تین فیکٹریاں سیل،نمک میں کس خطرناک ترین چیز کے ذرات پائے گئے ؟ حیرت انگیزانکشافات،خیبر پختونخونخوا فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت نمک بنانے والی تین فیکٹریوں کو سیل کر دیا۔خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی نے پشاور رنگ روڈ پر کاروائی کر کے مضر صحت نمک بنانے والی تین فیکٹریاں سیل کرکے کئی ٹننمک ضائع کر دیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق نمک میں بارود کے ذرات بھی پائے گئے، بارود پہاڑوں سے نمک نکالنے کے عمل کے دوران نمک میں شامل ہوتا ہے۔خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کے ترجمان
کے مطابق یہ نمک صرف کھالوں کو خشک کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ان فیکٹریوں میں بارود ملا مضر صحت نمک پیک کر کے انسانوں کے استعمال کے لئے فروخت کیا جاتا تھا۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.