پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، جاتے جاتے وفاقی حکومت نے حیرت انگیز فیصلہ سنادیا

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، نئی قیمتوں کا فیصلہ نگران حکومت کرے گی۔ جمعرات کو وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ چونکہ ہماری حکومت (آج) اپنی مدت مکمل کر چکی ہے، اس لئے وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7 جون تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نگران حکومت نئی قیمتوں کے تعین کے بارے میں فیصلہ کریں

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.