پٹرول اور ڈیزل سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا، چین نے پاکستان میں ایسی گاڑیاں متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا کہ آپ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دوست ملک چین کی جانب سے پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں جدید الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروانے کا منصوبہ، بجلی سے چلنے والی کاروں پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی سرکاری آٹو مینو فیکچرنگ کمپنی “جیک موٹرز” اپنے نئے منصوبے کے تحت الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانا چاہتی ہے۔ کمپنی کے ڈپٹی چیف کا کہنا ہے کہ ہم مستقبل میں طویل مدتی ترقیاتی پروگرامکے تحت پاکستانی مارکیٹ میں خاص طور پر بجلی کی نئی گاڑیوں کو متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔انہوں نے پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار کیا اور
کہا کہ پاکستان کی معیشت اب بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ کمپنی کی انتظامیہ سوچ رہی ہے کہ وہ پاکستان میں پیداوار بڑھانے کے مواقعوں کو استعمال کریں۔ واضح رہے الیکٹرک کاروں کی قیمت بہت کم ہے، جس سے درمیانی طبقے کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.