نواں آیاں این سوہنیا ایک ایسی شخصیت پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئی کہ جان کر آپ کے لبوں پر بھی مسکراہٹ دوڑ جائیگی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فلموں کے لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی پیپلزپارٹی کو خیرآباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کراچی ریجن کے جنرل سیکرٹری خرم شیر زمان کی پاکستانی لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی سے ملاقات ہوئی جس میں مصطفیٰ قریشی نے عمران خان کی قیاد ت پر اظہار اعتماد کرتےہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ مصطفیٰ قریشی کا شمار پاکستان کے معروف اور سینئر ترین فلمی سٹار میں ہوتا ہے، ان کی فلم مولاجٹ کے ایک ڈائیلاگ ’’نواں آیا ایں سوہنیا ‘‘نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا، اس فلم میں آپ نے فن اداکاری کی معراج کو چھوا، یہی وجہ ہے کہ آپ کا فلم میں ادا کیا کردار آج تک لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.