چین کا کشمیر سے متعلق ایسا اعلان کہ بھارت کو مرچیں لگ گئیں،کیا کچھ کہہ ڈالا

بیجنگ(آن لائن)چین نے کہا ہے کہ سی پیک کی تعمیر سے کشمیر کے مسئلے پر بیجنگ کے موقف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بھارتی میڈیا کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے کہا کہ برصغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کو امن مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے باہمی دیرینہ تنازعات کا حل تلاش کرنا چاہیے جبکہ چین امن مذاکرات کی بحالی کیلئے تعاؤن دینے کیلئے بھی تیار ہے چین نےمسئلہ کو امن مذاکرات اور مفاہمتی عمل سے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو دیرینہ تنازعات بات چیت کے ذریعے حل

کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر سے کشمیر کے مسئلے پر چین کے موقف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دفاع ،صنعت اور تجارت کے شعبوں میں معمول کا تعاون برقرار ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.