حکومت نے جاتے جاتے عوام کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جون سے اتنا بڑا اضافہ کہ وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے جاتے جاتے عوام کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جون سے اتنا بڑا اضافہ کہ وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 80 پیسے تک اضافے متوقع ہے۔ اوگرا قیمتوں میںاضافے کی سمری کل وزارت خزانہ کو بھجوائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت
میں 7 روپے 86 پیسے تک اضافہ متوقع ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5 روپے 25 پیسے بڑھنے کا امکان ہے۔ اور مٹی کا تیل 5 روپے 61 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.