2خربوزے34لاکھ میں بک گئے ، ان میں ایسی کیا خاص بات تھی؟جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خربوزہ ایک لذیذ پھل ہے جس میں موجود پانی کی مقدار جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتی ہے اور اس پھل میں موجود دیگر وٹامنز جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔جاپان میں اُگنے والے خربوزے ’’یوباری‘‘ جہاں اپنی لذت اور غذائیت کے باعث ہر ایک کی پسند ہیں وہیں جاپان میں اسے اسٹیٹس سمبل بھی سمجھا جاتا ہے۔کسی پھل کو اسٹیٹس سمبل کی حیثیت حاصل ہوجانا ایک حیران کن بات ہے لیکن جاپان میں یہ ایک حقیقتہے جس کا ثبوت حال ہی میں ٹوکیو میں ہونے والی پھلوں کی نمائش میں یوباری خربوزے کی نیلامی کے

دوران دیکھا جا سکتا ہے جہاں اس پھل کے ایک دلدادہ شخص نے یوباری خربوزے کی ایک جوڑی 34 لاکھ روپے میں خرید لی۔ واضح رہے یہ ایک ہائبرڈ پھل ہے جسے خربوزوں کی دو الگ الگ قسم کے اختلاط سے تیار کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ دو سال قبل مئی 2016 میں ہونے والی نیلامی میں بھی یہ پھل 27 ہزار امریکی ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.