شریف خاندان کی کرپشن پکڑنے کے لئے اقتدار میں آنے کے بعد کیا کروں گا؟عمران خان نے ایسا اعلان کردیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی کرپشن پکڑنے کے لئے ایک نئی وزارت درکار ہے ، تحریک انصاف نے 56 کمپنیوں کی جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا تھا مگر صرف 11 کمپنیوں کا آڈٹ کیا گیا ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے شریف خاندان کیکرپشن بے نقاب کرنے کے لئے 56 کمپنیوں کی جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا تھا مگر 56 کی بجائے صرف 11 کمپنیوں کا آڈٹ کیا گیا ۔ آڈٹ رپورٹس میں 166 ارب کی
کرپشن کی نشاندہی ہوئی ہے ۔ پنجاب کے وزراء اور لیگی ایم پی ایز نے ان کمپنیوں سے فائدہ اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن پکڑنے کے لئے ایک نئی وزارت درکار ہے ۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.