کارکن کو نوازشریف سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑ گیا یوم تکبیر کی تقریب میں سٹیج پر افراتفری مچ گئی ،مریم نواز ہکا بکا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہورمیں یوم تکبیرکے موقع پرکنونشن سے خطاب سے قبل سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ایک کارکن نے ہاتھ ملانےکی کوشش کی جس پر سکیورٹی اہلکاروں نےاس کی درگت بنادی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں یوم تکبیر پرمسلم لیگ (ن) کا کنونشن جاری تھا۔سٹیج پرنوازشریف کےہمراہ مریم نوازبھی موجودتھیں۔ اس دوران مریم نوازاور نوازشریف گفتگومیں مصروف تھے کہ اچانک ایک کارکننے سٹیج پر

آکرنوازشریف سے ہاتھ ملانےکی کوشش کی۔ تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے اس شخص کو فوری طورپر دبوچ لیا اور درگت بناڈالی۔مریم نوازاس صورتحال ہر ہکابکا رہ گئیں۔ نوازشریف بھی سیکورٹی اہلکاروں کو روکتےرہ گئے۔سیکورٹی اہلکار کارکن کو کئی مکےاور گھونسےمارتےرہے۔ تاہم سعد رفیق نے سٹیج سے اٹھ کر مداخلت کی اور کارکن کومزید پٹنےسے بچالیا۔اس کےبعد نوازشریف نے کارکن کوقریب بلایا اورگلےلگایا جس کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.