تحریک انصاف کالعدم؟عمران خان کا پول کھل گیا، پی ٹی آئی کے بیرونی ملک سے فنڈزکا پیسہ پاکستان کیسے منتقل کیا گیا، عام انتخابات سے قبل تہلکہ خیز ثبوت بڑے ادارے کے ہاتھ لگ گئے

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ہنڈی کے ذریعے پیسہ آیا ہے،ہم نے تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کے خلاف تمام ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کیے ہیں،الیکشن سر پر ہیں تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد آنا چاہیے،،فیصلے سے صادق اور امین ہونے کے دعوے سامنے آئیں گے،۔پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کیسکروٹنی

کمیٹی بنائی تھیاس نے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنی تھی،تحریک انصاف نے کمیٹی کی کاروائی کو خفیہ رکھنے کی درخواست کی،الیکشن کمیشن کو چاہیے سکروٹنی میں کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے،تحریک انصاف نے بار بار وکیل تبدیل کیے،ہم نے پاکستان تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کے خلاف تمام ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ہنڈی کے ذریعے پیسہ آیا ہے،الیکشن سر پر ہیں تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد آنا چاہیے ۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.