حکومت کا یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کرنے کا امکان

اسلام آباد : یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عرب لائٹ خام تیل کی قیمت4 سال کی بلند ترین سطح 79 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ کی آڑ میں وفاق نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں میں 5 سے 7 روپے فی لٹر اضافے کی تیاری کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 46 پیسے فی لٹر،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 87 پیسے فی لٹر،مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 61 پیسے فی لٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔
حکومت ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 17 کی بجائے 27.5 فیصد جی ایس ٹی وصول کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جی ایس ٹی کی شرح میں کمی سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی جا سکتی ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.