مزید2سیاسی شخصیات کے اقامے نکل آئے، معاملہ عدالت پہنچ گیا، دونوں افراد کا تعلق کس پارٹی سے ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ اور منظور وسان بھی اقامہ ہولڈر نکلے ۔ان کی نااہلی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ 2009 میں یو اے ای کے اقامہ ہولڈر ہیں ،انہوں نے 2013کے کاغذات نامزدگی میں اپنا پیشہ زراعتظاہر کیا تھا

جبکہ یواے ای کے اقامہ کو ظاہر نہیں کیا اس پر وہ صادق اور امین نہیں رہے،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں نااہل قرار دیا جائے ۔دوسری درخواست صوبائی وزیر منظو وسان کیخلاف دی گئی ہے اس میں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی کے رہنمامنظور وسان دبئی کی کمپنی کے شیئر ہولڈر ہیں اور کاغذات نامزدگی میں اقامہ ظاہر نہ کرنے پر نااہل قراردیا جائے،درخواست پر سماعت آج ہونے کا امکان ہے ۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.