تبدیلی کی لہر ،مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کی لائن لگ گئی، ایک اور اہم رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے پی پی 204 خانیوال سے رکن پنجاب اسمبلی حسین جہانگیر گردیزی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق وفاداریاں بدلنے والوں کا تحریک انصاف کی جانب سفر جاری ہے، پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی بڑی سیاسی شخصیات کی سنچری مکمل ہونے کے بعد بھی اب تکسیاسی رہنماں کا تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ کپتان کی تباہ کن اننگز سے کوئی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔ تبدیلی کی لہر نے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کو متاثر کیا ہے مسلم لیگ نواز کے ایک اوررکن اسمبلی
نے عمران خان کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی ہے، رکن صوبائی اسمبلی حسین جہانگیرپی ٹی آئی کاحصہ بن گئے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.