پھر حلقوں کا تنازعہ، تحریک انصاف نے عام انتخابات سے قبل نیا تنازعہ کھڑا کردیا، عدالت میں درخواست دے دی گئی

لا ہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے حلقہ بندیوں کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔میاں محمودالرشید نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 151 اور پی پی 160 کی نئی حلقہ بندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا،درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بیس اپریل کو پی پی 151 اورپی پی 160 کی حلقہ بندیوں سے متعلق خلاف قوانین فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے حلقے کو دو سے زائد حلقوں میں تقسیم
کیا، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے اعتراضات کو دور نہیں کیا، درخواست گزار کے حلقے کو مختلف حصوں میں بانٹ دیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 151 اور 160 کی گئی حلقہ بندی کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.