جو کام بھارت نہیں کرسکاوہ نوازشریف کررہے ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ

راولپنڈی : ربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ جو کام بھارت نہیں کرسکاوہ نوازشریف کررہے ہیں۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف ملکی اداروں کے خلاف باتیں کر رہے ہیں ،مجھے لگتا ہے نواز شریف جلد ہی کارگل کے بارے میں بات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر ہے۔

الیکشن سے پہلے ماحول کو خراب کیا جا رہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ انتخابات کچھ تاخیر سے بھی ہو جائیں گے تو کوئی فرق نہیں نہیں پڑے گا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ انتخابات چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں ہو جائیں گے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو کام بھارت نہیں کرسکاوہ نوازشریف کررہے ہیں۔
نوازشریف ملکی اداروں کےخلاف باتیں کررہےہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ میاں محمد نواز شریف دشمنوں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔لگتاہےکہ نوازشریف کچھ دنوں میں کارگل پربھی بات کریں گے۔۔چین کےڈیڑھ بلین ڈالرایسےہی ہیں جیسےسعودی عرب نےدیئےتھے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کواندرسےخطرات لاحق ہیں۔انکا کہنا تھا کہ نواز شریف روز ملکی اداروں کو نشانہ بناتے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک بات ہے۔
نواز شریف روز کہتے ہیں کہ میرے سینے میں بہت سے راز دفن ہیں ۔۔نواز شریف کا سینہ کتنا بڑا ہے وہ ساری دنیا کو پتہ ہے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان دینے کے بعد مسلسل تنقید کی زد میں ہیں اور انکے مخالفین کی جانب سے انکو ملک کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا جا رہا ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سخت کاروائی کی ضرورت ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.