پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا ، سامان ذاتی گھر منتقل

پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا اور اپنا رہائشی سامان ذاتی گھر واقع حیات آباد منتقل کر دیا ہے جبکہ پرویزخٹک نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے تمام سٹاف کو الوداعی پارٹی (افطار ڈنر ) دینے کا اعلان

کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے ایک ہی رات میں 120 سمریز کی فائلیں نمٹا دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا اور اپنا رہائشی سامان ذاتی گھر واقع حیات آباد منتقل کر دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 31 مئی کو باضابطہ طور پر سی ایم ہاؤس کو خیرآباد کہہ دیں گے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.