’’پاکستانی سیاستدانوں کیلئے ڈوب مرنے کا مقام‘‘ پروٹوکول نہ سکیورٹی،ایوان صدر آمد بھی بذریعہ ٹیکسی،کرایہ خود جیب سے ادا کیا،اٹلی کے نومنتخب وزیر اعظم نے سادگی کی مثال قائم کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی کے نومنتخب وزیر اعظم صدر سے ملاقات کیلئے بذریعہ ٹیکسی ایوان صدر پہنچ گئے ، عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اٹلی کے وزیر اعظم جب اپنی اسناد جمع کرانے کیلئے ایوان صدر پہنچے تو یہ منظر دیکھ کر سب حیران رہ گئے کہ وہ ٹیکسی کے ذریعے ایوان میں پہنچے ۔ ان کے ہمراہکوئی

پروٹوکول بھی نہیں تھا۔معلوم ہوا ہے کہ نومنتخب وزیر اعظم نے ٹیکسی کا کرایہ بھی خود اپنی جیب سے اداکیا ہے ۔ جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا ۔ کچھ صارفین نے پاکستانی حکمرانوں کی جانب توجہ مبذول کروائی کہ جو کئی گاڑیوں کے پروٹوکول کے ہمراہ گھومتے نظر آتے ہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.