حکومتی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے وزیراعلیٰ ہائوس خالی کر دیا، اہل خانہ و ذاتی سامان کے ہمراہ راتوں رات کہاں منتقل ہو گئے جاتے جاتے سٹاف کو خوش کرنے کیلئے کیا اعلان کر گئے؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ ہائوس خالی کر دیا، اہل خانہ و ذاتی سامان کے ہمراہ حیات آباد میں واقع ذاتی گھر منتقل، جاتے ہوئے تمام سٹاف کو الوداٹی پارٹی دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے حکومت کی مدت پوری ہونے سے قبل ہی وزیراعلیٰ ہائوس خالی کر دیا ہے اور اہل خانہ و ذاتی سامان کے ہمراہ حیات آباد میں واقع اپنے ذاتی گھر میں منتقل ہو گئے ہیں۔ پرویزخٹک نے گزشتہ رات 120 سمریز نمٹائیں ۔جاتے جاتے پرویز خٹک نے تمام سٹاف کو الوداعی پارٹی دینے کا بھی اعلان

کیا ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کے اعزاز میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دوبارہ حکومت بنا کر خیبرپختونخوا کی روایت بدل دے گی کیونکہ اس وقت تحریک انصاف مقبول ترین جماعت اور غریب طبقے کی آواز بن چکی ہے۔ تحریک انصاف نے ادھورے وعدوں اور کھوکھلے نعروں کی سیاست کا باب بند کر دیا ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.