خیبرپختونخواہ کیلئے نگران وزیراعلیٰ کے نام پرحکومت و اپوزیشن کا اتفاق

پشاور(سی پی پی)خیبرپختونخواہ کے نگران وزیراعلی کے لیے نام پر اتفاق ہو گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ کے نگران وزیر اعلی کے لیے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔ اتفاق وزیر اعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے مابین ہوا۔ منظور آفریدی پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی کے بھائی ہیں۔ وزیر اعلی پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخواہ اسمبلی مولانا لطف الرحمانکے مابین منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہونے کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخواہ نے نگران وزیر اعلی کے عہدے کے لیے منظور آفریدی کے نام کی منظوری

دے دی۔دریں اثناء وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے وزیراعلی ہاوس خالی کر دیا اور اپنا رہائشی سامان ذاتی گھر واقع حیات آباد منتقل کر دیا ہے جبکہ پرویزخٹک نے وزیراعلی ہاوس کے تمام سٹاف کو الوداعی پارٹی(افطار ڈنر)دینے کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پرویز خٹک نے ایک ہی رات میں 120 سمریز کی فائلیں نمٹا دیں۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا 31 مئی کو باضابطہ طور پر سی ایم ہاوس کو خیرآباد کہہ دیں گے۔ عمران خان کے وزیراعلی ہاوس اور گورنر ہاوس کو یونیورسٹیوں میں تبدیل کرنے کے دعوے دھر ے کے دھرے رہ گئے۔علاوہ ازیں شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف دوبارہ حکومت بنا کر خیبرپختونخوا کی روایت بدل دے گی کیونکہ اس وقت تحریک انصاف مقبول ترین جماعت اور غریب طبقے کی آواز بن چکی ہے۔ تحریک انصاف نے ادھورے وعدوں اور کھوکھلے نعروں کی سیاست کا باب بند کر دیا ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.