ڈالر کی خریدو فروخت کرنے والے افراد کیلئے حکومت نے کیا شرط لازمی قرار دیدی ؟ جانئے

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منی لانڈرنگ کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے ایکسچینج کمپنیوں کو 500ڈالر سے زائد رقم کے لین دین کا ریکارڈ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایکسچینج کمپنیزکو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ ڈالر کی خرید و فروخت کرنے والےکی شناخت حاصل کریں ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے منی ایکسچینج کمپنیوں کو بطور ریکارڈ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی کاپی لینا لازمی قرار دی گئی ہے۔مرکزی بینک نے ایکسچینج کمپنیز منیول میں ترمیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ہدایت پر عمل نہ کرنے پر سخت
کارروائی کی جائے گی۔‎

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.