پاکستان کے اہم علاقے میں تحریک انصاف کا سونامی ن لیگ کو بہاکر لے گیا،اکٹھے 5ارکان اسمبلی نے شمولیت اختیار کرلی

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا سے اقلیتی رکن قومی اسمبلی کے تحریک انصاف میں شمیولیت سے سرگودھا کے وفادریاں بدلنے والے اراکین اسمبلی کی تعداد 5 ہو گئی جن میں 2 اراکین قومی اسمبلی اور تین اراکین پنجاب اسمبلی شامل ہیں زرائع کے مطابق سرگودھا سے ایم این اے ندیم افضل چن،اقلیتی ایم این اے طارق سی قیصر،ایم پی اے چوہدری عامر سلطان چیمہ۔ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ،خاتون ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز نے اپنی پارٹی وفاداریاں تبدیل کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اس کے علاوہ مرکزی انجمن تاجران کے سابق ضلعی صدر خواجہ احمد
حنیف اور سابق تحصیل ناظم نے بھی پی ٹی آئی میں شمیولیت اختیار کر کے عمران خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.