سعودی عرب سے مزید 100پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا،سعودی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید ہیں؟بے دخل ہونیوالوں کے حیرت انگیز انکشافات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سے مزید 100پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ،امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد تمام افراد کو گھروں کو جانے کی اجازت دیدی۔ بے دخل ہونیوالے پاکستانی ویزہ کی معیاد ختم ہونے کے باوجود سعودی عرب میں مقیم تھے اور پکڑے جانے پر انہیں قید میں رکھنے کے بعد بے دخل کر دیا گیا ۔ تمام پاکستانیوںکو سعودی ایئر لائنز کی پرواز 734کے ذریعے جدہ سے لاہور بھجوایا گیا، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد تمام افراد کو گھروں کو جانے کی اجازت دیدی ۔ بے دخل
ہونیوالوں نے بتایا کہ تاحال سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی جیلوں میں قید ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ انکی رہائی کے لئے اقدامات کرے ۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.