حلقہ بندیوں کے باوجود بھی ن لیگ کا ووٹ بنک متاثر نہیں ہوگا،ن لیگ کے اہم رہنما نے عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلویز رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کا جمہوری بیانیہ الیکشن میں مقبول ہو جائے گا۔ نواز شریف کی ثابت قدمی نے مخالفین کو پریشان کر رکھا ہے۔ حلقہ بندیوں کے باوجود بھی ن لیگ کا ووٹ بنک متاثر نہیں ہوگا۔آئندہ انتخابات میں لاہور سے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑوں گا گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ثابت قدمی نے مخالفین کو پریشان کر دیا ہے۔ نواز شریف کا جمہوری بیانیہ الیکشن میں مقبول

ہو جائے گا عوام کا شعور ہماری اصل طاقت بنے گا۔ حلقہ بندیوں سے ن لیگ کاووٹ بنک متاثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف پر کرپشن الزامات کو لوگ سچ ماننے کو تیار بھی نہیں ہیں۔ میاں نواز شریف کی مقبولیت دن بہ دن بڑھ رہی ہے نواز شریف کی مقبولیت پر حملے کرنے والے لوگ پریشان ہو رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے آئندہ انتخابات میں لاہور سے عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جس حلقے سے انتخابات لڑیں گے مقابلہ کروں گا حلقہ این اے 131 ہو یا 129 عمران خان کے خلاف الیکشن لڑوں گا۔ وفاقی وزیر ریلویز رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کا جمہوری بیانیہ الیکشن میں مقبول ہو جائے گا۔ نواز شریف کی ثابت قدمی نے مخالفین کو پریشان کر رکھا ہے۔ حلقہ بندیوں کے باوجود بھی ن لیگ کا ووٹ بنک متاثر نہیں ہوگا۔ آئندہ انتخابات میں لاہور سے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑوں گا گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ثابت قدمی نے مخالفین کو پریشان کر دیا ہے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.