سرکاری ملازمین پر نوازشات، وزیراعظم شاہد خاقان کا تمام سرکاری ملازمین کو تین ماہ کی بنیادی تنخواہ کا اعزازیہ دینے کا حکم ،مزید تفصیلات منظر عام پرآگئیں

اسلام آباد (آن لائن) حکومت کے جانے سے ایک ہفتہ پہلے وفاقی ملازمین پر نوازشات وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تمام وفاقی اداروں کو تین ماہ کی بنیادی تنخواہ کا اعزازیہ دینے کا حکم دے دیا۔ وفاقی ملازمین کا اعزازیہ بنیادی تنخواہ کے برابر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے جب حکومت کے آخری دن میں ہیں اور آخر میں وفاقی ملازمین پر نوازشات کی برسات کردی۔وزیراعظم نے تمام وفاقی اداروں کو حکم دیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تین ماہ کی بنیادی تنخواہ اعزازیہ دیا جائے اور سمری منظور کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا
ہے۔ وفاقی ملازمین کی تنخواہ کا اعلان خصوصی کارکردگی پر کیا گیا۔ اور بونس بنیادی تنخواہ کے برابر ہوگا ۔ بونس کا اطلاق تمام سرکاری ملازمین پر عائد ہوگا۔ وزیراعظم پاکستان نے وفاقی گورنمنٹ ملازمین کیلئے 3 بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ کی منظوری دے دی ہے۔ سیکرٹری ٹو پی ایم فواد حسن فواد کے دستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی گورنمنٹ کے تمام ملازمین مالی سال 2017-18 کی آخری تنخواہ کے ساتھ تین ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کیمطابق سال 2018-19 ء کیلئے یہ منظوری آئندہ کی منتخب گورنمنٹ کے اختیار میں ہوگی اور نئی گورنمنٹ اپنی پالیسی کے مطابق سرکاری ملازمین کیلئے خود سے مراعات کا اعلان کرسکے گی۔ حکومت کے جانے سے ایک ہفتہ پہلے وفاقی ملازمین پر نوازشات وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تمام وفاقی اداروں کو تین ماہ کی بنیادی تنخواہ کا اعزازیہ دینے کا حکم دے دیا۔ وفاقی ملازمین کا اعزازیہ بنیادی تنخواہ کے برابر ہوگا۔ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے جب حکومت کے آخری دن میں ہیں اور آخر میں وفاقی ملازمین پر نوازشات کی برسات کردی۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.