ڈیڈ لائن سر پر آگئی، ن لیگ کے ٹکٹ کے خواہشمند کتنے نکلے ؟ حیرت انگیز صورتحال، اعلیٰ قیادت نے بڑا قدم اُٹھالیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیڈ لائن سر پر آگئی، ن لیگ کے ٹکٹ کے خواہشمند کتنے نکلے ؟ حیرت انگیز صورتحال، اعلیٰ قیادت نے بڑا قدم اُٹھالیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کردی ۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے امیدواروں سے 25مئی تک درخواستیں مانگی گئی تھیں تاہم خواہشمند امیدواروں کی تعدادزیادہ نہ ہونے کے باعث تاریخ میں 31مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔(ن) لیگ سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق اب تک قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے انتخاب لڑنے کے خواہشمند سینکڑوں
امیدوار درخواستیں جمع کرا چکے ہیں لیکن پھر بھی توقعات سے کم امیدواروں نے ٹکٹ کے لئے درخواستیں دی ہیں لہذا موزوں امیدواروں کی تلاش کیلئے تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.