سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر بھرتیاں کیں، آج پاکستان ریلوے کا ریونیو 50ارب ہے، خواجہ سعد رفیق

لاہور (آئی این پی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر بھرتیاں کیں، آج پاکستان ریلوے کا ریونیو 50ارب ہے، رکاوٹوں کے باوجود ای ٹکٹنگ نظام متعارف کرایا۔جمعہ کو خواجہ سعد رفیق نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمے کی بہتری کیلئے دن رات کام کیا، ریلوے بحالی میں معاون پر افسر کا شکرگزار ہوں، امید ہے ریلوے افسران ادارے کو مزید بہتر بنائیں گے ۔ملازمین نے ادارے کی بحالی میں ساتھ دیا، مقابلے کی بجائے مکالمہ بہترین راستہ ہے ریلوے سٹالز میں کھانے کا معیار بہتر بنایا، رکاوٹوں کے باوجود

ای ٹکٹنگ نظام متعارف کرایا، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر بھرتیاں کیں، تقرری اور تبادلوں میں بھی میرٹ کو اہمیت دی،2013میں ریلوے کا ریونیو 18ارب روپے تھا، آج پاکستان ریلوے کا ریونیو 50ارب ہے، ریلوے میں اب کوئی گھوسٹ پنشنر نہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.