حکومت جاتے جاتے سرکاری ملازمین پر مہربان

اسلام آباد : موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے اور اسمبلیاں تحلیل ہونے میں چھ روز باقی ہیں لیکن وفاقی حکومت نے جاتے جاتے بھی وفاقی ملازمین کو نوازنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت جانے سے 6 دن قبل وفاقی ملازمین کے لیے 3 ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ملازمین کو اعزازی تنخواہیں دینے کی منظوری دی گئی۔

تمام وفاقی ملازمین کے لیے تین تنخواہوں کا اعلان خصوصی کارکردگی کے نام پر کیا گیا۔اعزازیہ کا باقاعدہ نوٹی فکیشن وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے جاری کیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیاکہ وفاقی ملازمین کو دیا جانے والا اعزازیہ ان کی بنیادی تنخواہ کے مساوی ہو گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اعزازیے کا اطلاق محض وفاق کے سرکاری ملازمین پرہو گا۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.