عدلیہ مخالف تقاریرمعاملہ۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کے معاملے پر ڈویژن بینچ نے خرم نواز گنڈاپور کی درخواست خارج کردی‘ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب کوئی کیس زیر سماعت ہو تو اس پر بات یا تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست خارج کرنےکے خلاف انٹر اکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ڈویژن بینچ نے خرم نواز گنڈا پور کی درخواست خارج کردی۔ سماعت

جسٹس اطہر من اﷲ اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل بینچ نے کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب کوئی کیس زیر سماعت ہو تو اس پر بات یا تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔ سنگل بینچ نے خرم نواز گنڈا پور کی درخواست خارج کردی۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.