ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالی ایم پی اے نادیہ عزیز کو لینے کے دینے پڑ گئے، سرگودھا شہر میں ایسے پوسٹرزلگ گئے کہ سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا، پوسٹرز پر کونسی تصویر اور کیا لکھا ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والی سرگودھا کی ایم پی ے نادیہ عزیز کے خلاف شہر بھر میں پوسٹر لگ گئے، یونیورسٹی روڈ پر جا بجا آویزاں۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنیوالی نادیہ عزیز کو اس وقت پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ان کے خلاف سرگودھا شہر میں پوسٹرز لگا دیئے گئے ہیں جن پر لکھا ہے کہ ووٹ کو عزت دواور نوازشریف کو نعرے لگواتے دکھائے گئے ہیں

۔یونیورسٹیروڈ پران کی تصاویر والے پوسٹرآویزاں ہیںاور ہرپوسٹر پر لکھا ہے ’’لوٹا ٹھاہ ،مفاد پرست اورابن الوقت ووٹ مانگ کر شرمندہ نہ ہوں‘‘۔کپتان کی کھلاڑی بننے والی خاتون رہنما کیخلاف پوسٹرز کس نے لگوائے کسی کواس بارے کچھ پتا نہیں ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرنادیہ عزیز نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا تھا ۔۔انہوں نے بنی گالہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.