صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف نے اپنی عددی اکثریت کھودی،خیبرپختونخوا حکومت اہم ترین کام مکمل کرنے سے محروم ،شدید شرمندگی کا سامناکرنا پڑ گیا

پشاور(این این آئی)صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف نے اپنی عددی اکثریت کھودی،خیبرپختونخوا حکومت اہم ترین کام مکمل کرنے سے محروم ،شدید شرمندگی کا سامناکرنا پڑ گیا، تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 19۔2018 کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے تصدیق کی کہ صوبائی حکومت آئندہ مالی کابجٹ پیش نہیں کر رہی اور یہ فیصلہ اپوزیشن کے عدم تعاون کے باعث کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایوان میں عددی اکثریت نہ ہونے کے باعث بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ
کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین کی تعداد 42 رہ گئی ہے اس لیے نگراں صوبائی حکومت 4 ماہ کا انتظامی بجٹ پیش کرے گی۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.