موجودہ حالات میں ملک کو چھٹیوں کی نہیں بلکہ زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ! ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے لیے بڑا قدم اُٹھالیاگیا

کراچی(این این آئی) تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجر اور صنعتکاروں نے حکومت سے ماہ رمضان کے دوران ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،اس حوالے سے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے سابق وائس چیئرمین یوسف یعقوب نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران جمعہ کوکاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں اور جمعہ کوصرف چند گھنٹے کا م ہوتا ہے جبکہ ہفتے اور اتوار کے دوران بینک مکمل طورپر بند ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک صحت ، تعلیم ، پانی ،بجلی سمیتکئی مسائل سے دوچار ہے ، ان حالات میں
چھٹیوں کی نہیں بلکہ زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ، چھٹیوں کی وجہ سے ہم پوری دنیا سے کٹ جاتے ہیں ، ان حالات میں ہماری معیشت کسی صورت میں آگے نہیں بڑھ سکتی لہذاہماری حکومت سے اپیل ہے کہ ماہ رمضان کے دوران بینکوں میں ہفتے کی چھٹی ختم کی جائے ، کراچی چیمبر میں بینکنگ اینڈ انشورنس کمیٹی کے سابق سربراہ عتیق الرحمن نے کہا کہ بینکوں میں ماہ رمضان کے دوران ہفتے کی چھٹی ختم نہ گئی تو اس سے ملک کو شدید نقصان ہوگا۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.