کل بھوشن کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی مداخلت کا بڑا ثبوت ،ترجمان پاک فوج نے بھارت کی مذاکرات کی پیشکش پرجواب دیدیا، اہم ترین اعلان

راولپنڈی (این این آئی)ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں تاہم مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی ، کل بھوشن کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی مداخلت کا بڑا ثبوت ہے ۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اسلام آباد میں ساؤتھ ایشین میڈیا کانفرنس کے دوران کہا کہ جنگ ناکام اور مذاکرات ہی کامیاب حکمت عملی ہے،باہمی اعتماد پر مبنی مثبت بات چیت ہی ملکوں کو اذگے لے جاسکتی ہے۔جنوبی ایشیائی ممالک کے صحافیوں سے

گفتگو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان پر امن ملک ہے جو بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا،جنگ مسائل کا حل نہیں لیکن اگر مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کی حمایت کی ہے،بھارت ہی مذاکرات سے بھاگتا رہاہے۔میجر جنرل آصف غفور نے اْڑی اور پٹھا ن کوٹ حملوں سے متعلق سوال پر صحافی کو جواب دیا کہ وہ دو حملوں کی بات کرتے ہیں، پاکستان میں تو کئی بڑے دہشت گرد حملے ہو چکے ہیں اور کلبھوشن جادیو کی گرفتاری بھارتی مداخلت کا ثبوت ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.