بھارتی وزیر دفاع نے جنرل باجوہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ، ایسا بیان دے ڈالا کہ پاکستانی حیران

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتا رامن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ، پاکستان کی طرف سے امن کی بحالی سے متعلق ایک بھی لفظ کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔وزیر دفاع نرملا سیتا رامن پاکستانی فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ان ریمارکس پر رائے زنی کررہی تھی

جس میں انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کی حمایت کی تھی۔وزیر دفاع نے مزید کہا فوجی دستے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کو مکمل عزت دیگی، جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں جنگجو مخالف آپریشن بند کئے جائیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا امن کی چاہت کا ایک لفظ بھی سنجیدگی کیساتھ لیا جائیگا۔واضح رہے کہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ کشمیر سمیت کسی بھی مسئلے کا حل پر امن مذاکرات سے ہی ممکن ہے اور پاکستانی فوج مذاکرات کی حمایت کرے گی۔فائر بندی کے تازہ واقعات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مرکز کے ہر فیصلے کی تائید کرتی ہے۔انہوں نے کہا ہم مرکزی داخلہ وزارت کی طرف سے جاری کی گئی پالیسی کی مکمل تائد کریں گے،پالیسی پر عمل در آمد کو کیسے ممکن بنایا جائے اس پر پہلے ہی حکمت عملی بنائی گئی ہے،اور فائر بندی کی مکمل پاسداری کی جائیگی۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.