آج تمام ارکان اسمبلی ہر حال میں قومی اسمبلی پہنچیں مسلم لیگ (ن)نے اپنے ارکان کو ہدایات دے ڈالیں، کیا ہونے والا ہے ، بڑی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج بروز بدھ ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں ۔ اطلاعات کے مطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا سے متعلق اصلاحات کا بل جو طویل عرصے سے التواء کا شکار ہے ۔ قبائلی علاقوں کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے لئے مذکورہ بل قومی اسمبلی میں آج بروز بدھ 23 مئی کو پیش کر دیا جائے گا اور اسی تناظر میں تما ارکان کو ایوان میں

موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے واضح رہے کہ فاٹا اصلاحات کا بل رواں اجلاس میں پیش کئے جانے کا دو مرتبہ فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اپوزیشن جماعتوں کے اعتراضات کے پیش نظر یہ فیصلہ موخر کر دیا گیا

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.