کرنل جوزف کا پاکستان سے فرار، تحریک انصاف نے حکومت کی کس غلط بیانی کی نشاندہی کر ڈالی، چونکادینے والی رپورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ویانہ کنونشن میں قتل کے ملزم سفارتکار کو کسی قسم کا کوئی استثنی حاصل نہیں کرنل جوزف کو ملک سے جانے کی اجازت کا معاملہ سفارتی استثنی قرار دے کر نمٹانا درست طرز عمل نہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر پی ٹی آئی کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے کسی رکن نے غلط الزام لگایا ہے تو بے شک اس کے خلاف کارروائی کی

جائے، ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔امریکی کرنل جوزف کا نام پہلے حکومت نے ای سی ایل میں ڈالا، جسے خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ روانہ کردیا گیا۔ دفتر خارجہ نے اس معاملے کو صرف سفارتی استثنی کا معاملہ قرار دے کر نمٹا دیا۔ امریکہ کے خود ایسے ایک واقعہ میں جارجیا کے سفارتکار کو سات سال سزا دی ہے۔ اس معاملے کی وضاحت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قاتل کو کھلی چھٹی دینے کی بات ویانا کنونشن میں نہیں لکھی ہوئی نہ اس حوالے سے کوئی استثنی دیا گیا ہے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.