سپریم کورٹ آف پاکستان کے مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر فائرنگ،فورنزک رپورٹ جے آئی ٹی کو موصول ، حیرت انگیز انکشافات

لاہور ( این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر گولیاں لگنے کی فورنزک رپورٹ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو موصول ہو گئی ۔ نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گولیاں ملنے کے بعد اردگرد کے علاقوں میں جانچ پڑتال کی گئی،گولیاں ملنے سے ایک روزپہلے ایک کلو میٹر دور رات کوہوائی فائرنگ ہوئی تھی۔جسٹس اعجازالاحسن کے گھر گرنیوالی دونوں گولیاں 9ایم ایم پستول سے چلائی گئیں،پولیس نے پستول قبضہ میں لے کر فارنزک لیبارٹری بھجوادیئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے جسٹس اعجاز الاحسن کے
گھر کے اطراف لگے کیمروں کی فوٹیج کابھی جائزہ لیا۔فرانزک ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر ٹارگٹ کرکے گولیاں نہیں چلائی گئیں۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.