نوازشریف کے چشتیاں جلسے میں لوگوں کو کیسے لایاگیا؟ معروف صحافی نے پروگرام کے دوران ہی ویڈیو چلا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چشتیاں میں ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ورکر کنونشن میں لوگوں کو ٹرالیوں میں بھر کر لایا گیا۔معروف صحافی صابر شاکر کا دعویٰ، دوران پروگرام ایک ویڈیو بھی چلا دی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ (ن) کے ورکر کنونشن میں شرکت کرنے کے لیے لوگوں کو ٹرالیوں میں بھر بھر کر لایا جا رہا ہے ۔ صابر شاکر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو جلسہ گاہ میں لانے کے لیے باقاعدہ ٹریکٹر ٹرالیوں کا بندوبست کیا گیا تھااور تین ٹرالیاں بھرک

لوگوں کی لائی گئیں تھی۔صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے لوگوں کو جلسہ میں روکنے کے لیے کہا کہ آپ سب کے لیے باجوہ صاحب نے افطاری کا اہتمام کیا ہے اس لیے آپ سب لوگ افطاری کر کے جانا۔صابر شاکر کا کہنا تھا کہ لوگوں نے جلسہ گاہ سے جانا شروع کر دیا تھا اس لیے نواز شریف نے لوگوں کو کہا کہ آپ کے لیے افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ لوگ جلسہ گاہ میں رک جائیں۔واضح رہے کہ الیکشن قریب آتے ہی جلسوں میں تیزی آئی ہے ۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.