انتخابات میں سکیورٹی کس کے حوالے ہوگی؟الیکشن کمیشن نے پلان فائنل کرلیا

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے انتخابات2018 کا سکیورٹی پلان فائنل کر لیا ،جس کے تحت انتخابات 2018 میں سکیورٹی پاک فوج کے سپرد ہوگی۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق انتخابات میں پاک فوج، رینجرز، ایف سی او رپولیس کی مدد لی جائے گی ،الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو پولنگ سٹیشن کی سکیورٹی بہتر کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں الیکشن کمیشنکے مطابق ڈی آر اوزاور ریٹرننگ افسرکو سخت سکیورٹی فراہم کی جائے گی اورسکیورٹی اہلکار پولنگ سٹیشن کے اندراور باہر تعینات ہونگے ۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتہائی حساس پولنگ سٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے

نصب ہونگے اورانتخابی مہم کے دوران سے سکیورٹی ادارے اپنا کام شروع کر دیں گے ،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں اورسیاسی جماعتوں کے قائد ین کو سکیورٹی دی جائے گی

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.