آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی تو ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار نہ شہباز شریف ہوں گے اور نہ ہی شاہد خاقان عباسی بلکہ کون ہو گا؟ معروف صحافی عارف نظامی نے نام بتا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)160 سینئر صحافی عارف نظامی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ پنجاب کا صدر متوقع طور پر اگلا وزیراعلیٰ بھی ہو سکتا ہے، سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ جو مسلم لیگ پنجاب کا صدر ہوگا وہ ہی متوقع طور پر اگلا وزیراعلیٰ بھی ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ عام خیال تو یہ ہوگا کہ حمزہ شہبازکو ہونا چاہیے،

لگتا ہے اس معاملے پر اختلاف ہے، سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ اگر شہباز شریف وزیراعظم بنتے ہیں تو میاں نواز شریف کا خیال یہ ہوگا کہ ان کی اپنی لائن حمزہ اور شہباز کی طرف چلی جائے گی، سینئر صحافی نے کہا کہ میاں نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کو گروم کر رہے ہیں، ان کو وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کے لیے متفق کروانا چاہتے ہیں۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.