شیخ رشید قومی اسمبلی کے 2حلقوں سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے، اعلان کردیاگیا

شیخ رشید قومی اسمبلی کے 2حلقوں سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے، اعلان کردیاگیا لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشر یف اور مر یم کی کہانی ختم ہو چکی شہبا زشریف بھی زیر وہیں ‘نوازشر یف اب عوام نہیںامر یکہ بھارت اور ملک دشمن کی حمایت چاہتاہے اس لیے افواج پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ‘ملک میں جب تک عام انتخابات ہو نہیں جاتے مجھے انتخابات کے انعقاد پر شک ہی رہیگا ‘کسی جانبدار شخص کو نگران وزیر اعظم قبول نہیں کر یں گے ‘عام انتخابات

میں تحر یک انصاف کیساتھ ڈٹ کر کھڑا رہوں گا میں قومی اسمبلی کے2حلقوں سے عام انتخابات میں حصہ لوں گا ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ اور سپر یم کورٹ کے فیصلے بعداب شر یف خاندان کی سیاست اپنے انجام سے دوچار ہے اوراس میں کوئی شک نہیں کہ نوازشر یف اور مر یم نواز کی کہانی ہمیشہ کیلئے سیاست کے میدان سے ختم ہو چکی ہے او ر اب نوازشر یف کے جیل جانے کی باری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات یقینی طور پر شفاف ہونے چاہیے اور ان انتخابات میں (ن) لیگ عوامی عدالت سے بھی فارغ ہو جائیگی اور تحر یک انصاف کے کامیابی کے امکاناب بالکل روشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف پاکستان دشمنوں کو خوش کر نے کیلئے افواج پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتا ہے ۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.