سابق رکن صوبائی اسمبلی الیاس خان ساتھیوں سمیت دوبارہ مسلم لیگ (ن)میں شامل ہوگئے

لاہور: قصور سے سابق رکن صوبائی اسمبلی الیاس خان ساتھیوں سمیت دوبارہ مسلم لیگ (ن)میں شامل ہوگئے۔ یہ اعلان انہوںنے وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کیا ۔۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے نئے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جتنی ترقی حالیہ دور میں ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ مسلم لیگ (ن)ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔یاد رہے کہ الیاس خان پہلے بھی مسلم لیگ (ن)کا حصہ تھے جنہوں نے پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ق)میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر وہ لیگ میںشامل ہوگئے ہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.