پانچ وقت اذان نشر کرنے کے احکامات 45ٹی وی چینلز نے ہوا میں اُڑادیئے،نام جاری،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رٹ پٹیشن نمبر 4098/2013 سے متعلق مؤرخہ 9مئی 2018ء کے تحت جاری کردہ احکامات جن کے تحت تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلزپر پانچ وقت آذان نشر کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا کی خلاف ورزی پر 45 ٹی وی چینلز کو حتمی انتباہ جاری کرتے ہوئے عدالتِ عالیہ کے احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ بصورتِ دیگر تمام چینلز کو مطلع کیاگیا ہے کہ عدالتی احکامات پر

عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں مزیدکسی تاخیر کے چینل کے لائسنس کی معطلی کیلئے کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔ جن چینلز کو حتمی انتباہ جاری کی گئیں ہیں ان میں اے آر وئی نیوز، جیو نیوز، ایکسپریس نیوز، سماء ٹی وی، اب تک، جاگ، نیوز ون، کیپیٹل ٹی وی،دن نیوز، نیوٹی وی، چینل 24، سچ ٹی وی، چینل ۵، بول نیوز، 7نیوز، K21، کوہِ نور ، خیبر نیوز، مشرق ٹی وی ، رائل ٹی وی، راوی ٹی وی ، ہم نیوز، کے ٹو، آکسیجن، جیو انٹرٹینمنٹ، ایکسپریس انٹرٹینمنٹ ، اے آر وئی ڈیجیٹل، ہم ٹی وی، آج انٹرٹینمنٹ، ٹی وی ون، ہم ستارے، اے پلس، فلمیزیا، ایچ ٹی وی، سی ٹی وی، اے آر وئی زندگی ، جیو کہانی، جلوہ، 8ایکس ایم، سٹار ایشیا، پلے انٹرٹینمنٹ ، اپنا، پشتو1، آواز اور ذائقہ شامل ہیں ۔دریں اثناء اسلام آباد ہائیکورٹ کے مذکورہ فیصلہ کے تحت عدالتِ عالیہ نے ماہ رمضان میں تمام ٹی وی چینلز کو غیر ملکی مواد بالخصوص “انڈین” نشر کرنے پر پابندی عائد کی تھی جس کے بر عکس ’جیو کہانی‘اور’ فلمیزیا‘نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یکم رمضان کو انڈین ڈرامے نشر کئے جن پر پیمرا نے دونوں چینلز کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے غیر ملکی مواد فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مزیدبرآں اتھارٹی نے’اے آر وئی ڈیجیٹل ’،ٹی وی ون اور بول نیوز پر عدالتی احکامات کے برخلاف لاٹری شوز دِکھانے پر اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ پروگرام فوری بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اتھارٹی نے تمام چینلز کوفوری طور پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے مؤرخہ 25مئی 2018ء کو ہمراہ جواب ذاتی شنوائی کے لیے طلب کیا ہے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.