مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،پاکستان ڈٹ گیا،دوٹوک اعلان

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،پاکستان ڈٹ گیا،دوٹوک اعلان اسلام آباد /استنبول(این این آئی)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میںامریکی سفارتخانے کا افتتاح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ٗاس وقت ہم مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہےاور اس نازک صورتحال میں ہماری مشترکہ آواز ہی سنی جا ئیگی ٗ فلسطین اور جموں وکشمیر دونوں خطوں کی صورتحال مہذب دنیا کے عالمی ضمیر کو جھنجوڑ رہی ہے۔ استنبول میں او
آئی س سربراہ اجلاس سے قبل وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں بیگناہ فلسطینوں کی شہادت پر صدر محمود عباس اور فلسطینی عوام کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اورکہا کہ فلسطین اور جموں وکشمیر دونوں خطوں کی صورتحال مہذب دنیا کے عالمی ضمیر کو جھنجوڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج بنیادی انسانی حق ہے۔فلسطینی القدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کیخلاف احتجاج کر رہے تھے، جو دنیا کے تمام مسلمانوں کیلئے ایک مقدس مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور اس نازک صورتحال میں ہماری مشترکہ آواز ہی سنی جائے گی،اس مقصد کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.